دھرنا دینے والے عوام کو ذلیل خوار کرنے کی بجائے مسئلے کا کوئی حل نکالیں، آفتاب شیر پاؤ

جمعرات 21 اگست 2014 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) عوامی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والی دونوں جماعتیں عوام کو ذلیل خوار کرنے کی بجائے مسئلے کا کوئی حل نکالیں ۔مذاکرات سے کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی ہے ۔حکومت اور دونوں جماعتوں کو یہاں آئے ہوئے بچے اور بچیوں کے صدقے اس مسئلے کا کوئی آئین اور قانونی حل نکالیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ چند ہزار لوگوں کی موجودگی میں ایک منتخب وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کوئی آئینی طریقہ نہ ہے ۔دونوں جماعتوں کو اس مسئلے کا کوئی حل نکالنا چاہیے اور آنے والے تمام بچے اور بچیوں کی خاطر مذاکرات کی طرف آنا چاہیے کیونکہ مذاکرات سے کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی ہے چند ہزار لوگوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اکٹھا کر کے کسی بھی وزیر اعظم سے استعفے طلب کرنا کوئی آئینی طریقہ نہ ہے ہم پوری دنیا میں اپنی بے عزتی آپ کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :