آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

جمعرات 21 اگست 2014 14:58

آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) وفاقی وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی، ایڈیشنل آئی جی کو اضافی چارج دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد آفتاب چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی تاہم ابھی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی خالد خٹک کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کا انکشاف کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن سے انکار پر آفتاب چیمہ کو ہٹایا گیا۔