فوج سمیت تمام اداروں نے آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ اور بالادستی کا یقین دلایا ہے،خواجہ آصف

جمعرات 21 اگست 2014 14:50

فوج سمیت تمام اداروں نے آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ اور بالادستی کا یقین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج سمیت تمام ریاستی اداروں نے آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ اور بالادستی کا یقین دلایا ہے،آئندہ 2،3 روز میں معاملہ حل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ملک میں اس وقت جو بھی ہورہا ہے وہ اسے کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

پاک فوج آئین کا تحفظ کرے گی، فوج سمیت تمام ریاستی اداروں نے آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ اور بالادستی کا یقین دلایا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران حل ہونے اور مذاکرات کی کامیابی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن وزیراعظم اور شہباز شریف کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنوں کے خلاف کسی بھی قسم کی طاقت کا استعمال نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :