حیدر آباد ٹاؤن، عوامی تحریک کے جیل میں بند کارکنان کی نظر بندی میں پندرہ روز کی مزید توسیع کر دی گئی

جمعرات 21 اگست 2014 14:39

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) عوامی تحریک کے جیل میں بند کارکنان کی نظر بندی میں پندرہ روز کی مزید توسیع کر دی گئی‘ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عوامی تحریک کے احتجاج سے قبل نقص امن کے تحت گرفتار کیے گئے‘ 100 سے زائد کارکنان کو سرگودھا اور شاہپور کی جیل میں 15 روز کے لئے تین ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا‘ جن کی نظر بندی ختم کر کے انہیں رہا کرنے کی مقرر تاریخ قریب آتے ہی ان کو رہا کرنے کی بجائے ڈی سی او کے حکم پر مزید 15 روز کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :