جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق آج فیصل آباد آئیں گے

جمعرات 21 اگست 2014 14:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق آج( 22اگست) فیصل آباد آئیں گے وہ یہاں عوامی ربطہ مہم کے سلسلہ میں اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جماعت اسلامی کے امیر بننے کے ایک کا یہ فیصل آباد میں پہلا دور ہ ہے ،جس کی وجہ سے جماعت اسلامی فیصل آباد کے کارکنوں کے جوش و خروش میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ، جلسہ عام کے لئے تیاریاں اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،سیکورٹی کے حوالہ سے جماعت اسلامی اور ضلعی انتظامیہ نے فو ل پروف انتظامات کئے گئے ہیں جماعت اسلامی کی طرف سے شہر کو جماعت اسلامی کے کلمہ والے پرچموں اور سراج الحق کی تصاویر والے قد آدم بورڈز اور پول بینرزسے سجایا گیاہے،موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظرمیں سراج الحق کے مثبت اور جاندار کردار کی وجہ یہ جلسہ خاصی اہمیت اختیار کر گیا ہے،علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے جلسے جلوسوں میں الیکٹرانک میڈیا چینلز کی طرف سے ریموٹ کنٹرول فضائی کیمرہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ڈی سی او /ایڈمنسٹریٹرسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نورالامین مینگل نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ کے تحت الیکٹرانک میڈیا چینلز کی طرف سے مختلف ایونٹس کی کوریج کے لئے ریموٹ کنٹرول فضائی کیمرہ (Un-Manned Ariel Vehicles)کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ سماج دشمن عناصر ریموٹ کنٹرول فضائی کیمرہ کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال کرسکتے ہیں جس سے امن عامہ اورلوگوں کی جان ومال کو بڑے نقصان کااندیشہ پیداہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :