لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

جمعرات 21 اگست 2014 14:31

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز بھارتی ریاست ہما چل پردیش تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :