معروف ادیب اشفاق احمد کا 89واں یوم پیدائشکل منایا جائے گا

جمعرات 21 اگست 2014 13:38

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء)پاکستان کے معروف ادیب اشفاق احمد کا 89واں یوم پیدائش کل جمعہ کو منایا جائے گا سالگرہ کے سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اشفاق احمد کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا وہ22اگست1925ء کو پیدا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اردو کے عظیم افسانہ نگار،نثر نگاراور ڈرامہ نگار اشفاق احمدنے ریڈیو پاکستان کے پروگرام ” تلقین شاہ “ سے شہرت حاصل کی ان کا شمار ملک کے ان نامور ادیبوں میں ہوتا ہے جو کہ قیام پاکستان کے بعد ادبی دنیا میں اہم ترین مقام رکھتے تھے ان کے ایک معروف افسانے ” گڈریا “ کو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی انہوں نے اپنے افسانوں میں اردو کے ساتھ پنجابی زبان کے الفاظ کو تخلیقی طور پر استعمال کیا۔

اشفاق احمد کے ابتدائی افسانوں میں ” ایک محبت سو افسانے “ اور ا ” اجلے پھول “ نمایاں ہیں جبکہ دیگر افسانوں میں ” بند گلی ، ایک محبت سو ڈرامے،گلدان،حیرت کدہ،کھیل تماشہ ،من چلے کا سودا اور دیگر قابل ذکر ہیں۔اشفاق احمد جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں وزارت تعلیم کے مشیر بھی مقرر کیے گئے وہ 7ستمبر 2004ء کو علالت کے باعث 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔