ملک کی سیاسی صورتحال کے باعث سری لنکا کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

جمعرات 21 اگست 2014 13:31

ملک کی سیاسی صورتحال کے باعث سری لنکا کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث سری لنکا کے صدر مہندا راجا پکسے نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ مہندا راجا پکسے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 22 اگست کو پاکستان کے سرکاری دورے پر آنے والے تھے تاہم اب انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے صدر نے اپنا دورہ منسوخ نہیں ملتوی کیا ہے کیوں کہ حکومت پاکستان نے ہی سری لنکن حکومت کو ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 14 اگست کو لاہور سے شروع ہونے والے آزادی اور انقلاب مارچ کے بعد اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر دھرنے سے ملک کی سیاسی صورتحال کشیدہ صورت اختیار کر گئی ہے اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مطالبات میں وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ سرفہرست ہے۔

متعلقہ عنوان :