اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے پرویز رشید کی ملاقات ،ملک کی سیاسی صورت حال پر گفتگو

جمعرات 21 اگست 2014 13:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ اور پرویز رشید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے وفاقی وزیر پرویز رشید نے ملاقات کی ۔ملاقات میں تحریک انصاف اور پی اے ٹی کے ساتھ مذاکراتی عمل کو تیز کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کے تسلسل اور حفاظت کے لئے بھی اتفاق اور اتحاد کا اظہار کیا