موریطا نیہ کے وزیر اعظم ولد محمد الغظف مستعفی،یحییٰ ولد حدمین نئے وزیر اعظم مقرر

جمعرات 21 اگست 2014 13:11

نواکشوط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء)موریطا نیہ میں صدر محمد ولد عبدالعزیز کی دوسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم ولد محمد الغظف نے استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کی جگہ یحییٰ ولد حدمین کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نواکشوط ایوان صدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق محمد الغظف کی وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد یحییٰ ولد حدمین کو نیا وزیر اعظم چنا گیا ہے اور انہیں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں موریطانیہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھاری اکثریت نے صدر محمد ولد عبدالعزیز کو دوسری مرتبہ ملک کا صدر منتخب کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر نے نواجوانوں کے تمام شعبہ ہائے زندگی اور سیاست میں یکساں مواقع فراہم کرنے اور سیاسی اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے دورباہ انتخاب کے بعد ملک کے نوجوانوں میں ایک نیا جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔صدر محمد ولد عبدالعزیز کو نوجوان طبقے ہی نے زیادہ ووٹ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں نوجوانوں کا نمائندہ صدر بھی کہا جا رہا ہے۔ صدر نے ملک میں سیاسی اصلاحات اور انتخابات سے متعلق قوانین میں ترامیم کا بھی اعلان کر رکھا ہے