پاکستان پیپلزپارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

جمعرات 21 اگست 2014 12:59

پاکستان پیپلزپارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی‘ بلاول بھٹو نے مذاکرات کو ہی صورتحال کا بہترین حل قرار دے دیا جبکہ کچھ ارکان وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے حامی نکلے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری‘ مخدوم امین فہیم‘ یوسف رضا گیلانی‘ فریال تالپور‘ قمر زمان کائرہ‘ رحمن ملک‘ منظور وٹو اور شیریں رحمان سمیت دیگر اہم ارکان قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے دھرنوں اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بیشتر ارکان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ صورتحال (ن) لیگ کی ہی پیدا کردہ ہے۔ انہیں خود ہی اس صورتحال سے نمٹنا چاہئے۔ اجلاس میں کچھ ارکان نے یہی رائے دی کہ وزیراعظم کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مذاکرات کو ہی صورتحال کا بہترین حل قرار دے دیا اور کہا کہ حکومت اگر پرفارم کرے گی تو کوئی غیرآئینی کام نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت پر بھی شدید تنقید کی

متعلقہ عنوان :