پاکستان بار کی کال پر دھرنوں کے خلاف وکلاء کی ملک گیر ہڑتال

جمعرات 21 اگست 2014 11:58

پاکستان بار کی کال پر دھرنوں کے خلاف وکلاء کی ملک گیر ہڑتال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) پاکستان بار کونسل کی کال پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے خلاف ملک بھر میں آج وکلاء کی جانب سے ہرٹال کی جا رہی ہے۔ پاکستان بار کونسل کی کال پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے خلاف وکلاء کی جانب سے آج ملک بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب سے بھی آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔

لاہور میں آل پاکستان وکلاء نمائندہ ایسوسی ایشن کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں وکلاء کی جانب سے دھرنوں کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، ملک بھر کے وکلاء اور سماجی رہنماؤں ںے ایک مشترکہ اجلاس میں جمعرات کو عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :