سعودی عرب میں ایک افغان کو قتل کرنے کے جرم پر ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا

بدھ 20 اگست 2014 21:26

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) سعودی عرب میں ایک افغان کو قتل کرنے کے جرم پر ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا۔سعودی خبررساں ادارے نے وارت داخلہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی شہری محمد ایوب عجب خان کو افغان شخص خیر محمد ساز کو بھاری چیز سے وار کرکے مارنے پر سزا دی گئی۔

(جاری ہے)

اس سزا کے بعد رواں برس سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی تعداد 34 ہوگئی ہے، گزشتہ برس 78 افراد کو یہ سزا سنائی گئی تھی۔سعودی عرب میں ایشیائی ممالک خصوصاً پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔

متعلقہ عنوان :