بھارتی فوجی کی لاش 18 سال بعد مل گئی

بدھ 20 اگست 2014 21:26

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) اٹھارہ سال قبل متنازعہ کشمیری علاقے سیاچین گلیشیر میں لاپتہ ہونے والے ہندوستانی فوجی کی لاش بالآخر تلاش کرلی گئی غیر ملکی میڈیا نے سپرٹنڈنٹ پولیس سنیل گپتا کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی فوجی کی لاش سری نگر سے چار سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع لیہ کے برفانی علاقے سے ملی ہے۔گپتا کے مطابق مذکورہ اہلکار کی لاش شمالی انڈیا میں رہائش پذیر اْس کے خاندان کے حوالے کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجی کو اس کی جیب میں موجود چند کاغذات کی بناء پر شناخت کیا گیا گپتا نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کی لاش کو نکالنے میں پانچ دن لگے۔پاکسان اور انڈیا کے مابین سیاچین گلیشئر کی ملکیت کے حوالے سے 1987 میں جنگ ہو چکی ہے، تاہم بھارت اور پاکستان نے 2004 میں جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا تھا دونوں ممالک کے تقریباً آٹھ ہزار فوجی دستے بھی اس گلیشیئر پرجان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 1996 میں انڈین فوجی کی گمشدگی کے وقت دونوں ممالک کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہوئی تھی۔