سعودی عرب میں خاندانی جھگڑے نمٹانے کیلئے فیملی کورٹس قائم کردی گئی

بدھ 20 اگست 2014 21:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) سعودی عرب میں خاندانی جھگڑے نمٹانے کیلئے فیملی کورٹس قائم کردی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے ملک کے عدالتی نظام میں اصلاحات اورتبدیلی کے ایک پروگرام کے تحت سپیشلائزڈ فیملی کورٹس قائم کردی ہیں جوکہ فی الحال ریاض‘ مکہ ‘ جدہ ‘ مدینہ اور دمن میں کام کریں گی ان عدالتوں کے جج صاحبان کو خاندانی مقدمات نمٹانے کیلئے اضافی تربیت مہیا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایک اعلان کے مطابق آئندہ چار ماہ میں ملک میں کمرشل تنازعات نمٹانے کیلئے بھی کمرشل کورٹس قائم کری جائیں گی جوکہ لیبر اورا میگریشن کے مقدمات کابھی فیصلہ کرسکیں گی ان کے قیام کے بعد کریمنلز مقدمات کونمٹانے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :