پاکستان علماء کونسل کی طاہر القادری کی طرف سے پارلیمنٹ کو یرغمال بنانے کے اعلان کی مذمت

بدھ 20 اگست 2014 19:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان علماء کونسل نے طاہر القادری کی طرف سے منتخب پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کو یرغمال بنانے کے اعلان کی بھر پور مذمت کی ہے۔پاکستانی عوام منتخب پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کو یرغمال بنانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور عمران خان مذاکرات پر توجہ دیں۔تشدد اور انتشار کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیاجائے تاکہ پوری قوم کے اندر پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ قوم کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔ طاہر القادری تشدد کا رویہ ترک کردیں اورمعصوم بچیوں اور خواتین پر رحم کریں۔