Live Updates

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور ایثار کا مظاہرہ

بدھ 20 اگست 2014 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور ایثار کا مظاہرہ دیکھا گیا ۔ تحریک انصاف کے کارکن عوامی تحریک کے کارکنوں کو پانی ، جوس ، بسکٹ ، چنے اور چپس سمیت دیگر اشیاء تقسیم کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

یہ مظاہرہ اس وقت دیکھا گیا جب ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کیلئے آنے والے ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی اور مسلم لیگ (ضیاء ) کے اعجاز الحق نے صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے یہ اپیل کرتے ہوئے نظر آئے کہ ان کارکنوں کیلئے فوری طور پر کھانا اور پانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹائلٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔

اس اعلان کے فوری بعد ہی تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جوس کے ڈبے ، پانی اور چپس وغیرہ لیکر پہنچ گئے اور وہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں تقسیم کرتے رہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات