پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو امریکی ڈنڈے اور دیگر امریکی آلات بھی فراہم کئے گئے

بدھ 20 اگست 2014 19:13

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو امریکی ڈنڈے اور دیگر امریکی آلات بھی فراہم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے موقع پر تعینات کئے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو امریکی ڈنڈے اور دیگر ایسے آلات بھی فراہم کئے گئے ہیں جو امریکہ میں ہنگاموں پر کنٹرول کیلئے بنائی گئی پولیس کو دیئے جاتے ہیں پنجاب پولیس کے پاس امریکہ سے درآمد کئے گئے ڈنڈے بھی دیکھے گئے جن کی لمبائی پانچ فٹ اور وزن تین کلو گرام ہے پولیس کے جوانوں کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے ساتھ ساتھ مخصوص کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ مظاہرین کے پتھراؤ سے اپنا دفاع کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :