انقلاب مارچ، سندھ میں (ق) لیگی کارکنوں پر پہلی ایف آئی آر درج،

شاہ لطیف تھانہ قائد آبادملیر میں مسلم لیگ ملیر کے صدر نعیم عادل شیخ سمیت 150 کارکنوں کو مقدمے میں نامزد کیا گیا

بدھ 20 اگست 2014 18:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) انقلاب مارچ سے اظہار یکجہتی سندھ میں (ق) لیگی کارکنوں پر پہلی ایف آئی آر درج۔ شاہ لطیف تھانہ قائد آبادملیر میں مسلم لیگ ملیر کے صدر نعیم عادل شیخ سمیت 150 کارکنوں کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔مقدمے میں مبینہ طور پر ہوئی فائرنگ،جلاؤ گھیراؤ کی مختلف دفعات لگائی گئیں۔گزشتہ روز انقلاب مارچ کی کال پر مسلم لیگ کے کارکنوں نے قومی شاہراہ پر پرامن دھرنا دیا تھا۔

پرشاہ لطیف تھانہ می ملیرمیں مقدمہ نمبر 387/2014 درج کیا گیا۔مبینہ طور پرمقدمے میں ہوائی فائرنگ، جلاؤ گھیراؤ کی مختلف دفعات لگائی گئیں۔ ملیر کے صدرنعیم عادل شیخ ،ملیر میں یوتھ ونگ کے صدر رانا زوالفقار،سابق ناظم ملیر راؤ صالح سمیت 150 عہدیداران اورکارکنوں پر مقدمہ درج کرنے پر PAT سندھ کے رہنماؤں اور انقلاب مارچ کی اتحادی جماعتوں نے بھی اس عمل کو سندھ حکومت کی بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی نے حلیم عادل شیخ سے واقعہ کی اطلاع ملنے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان کو ملک بھر میں پرامن کارکنوں کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ وزیر اعظم کو استعفے ہر حال میں دینا ہوگا یہ لوگ انتقامی کاروائیوں پر اتر آئے ہیں وزیر اعظم اگر عوام کے منتخب نمائندے ہوتے تو آج اس طرح عوام سڑکوں پر نہ ہوتی۔

انہوں نے سندھ میں موجود لیگی کارکنوں پر گزشتہ روز پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ 150 سے زائد کارکنوں پر بے بنیاد الزامات لگا کر مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پورے پاکستان میں سندھ کے اندر انقلاب مارچ کے حوالے سے بننے والی یہ پہلی ایف آئی آر ہے جو مسلم لیگ کے سیکڑوں کارکنوں اور قائدین پر ملیر میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانہ میں کاٹی گئی ہے۔

پرامن دھرنے اور انقلاب مارچ روکنے کیلئے سندھ حکومت کی یہ کاروائی شرمناک ہے۔ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار سندھ حکومت کو ڈر ہے کہ کہیں انقلاب کا رخ ان کی طرف نہ ہوجائے۔ لوگ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید بہنوں اور بھائیوں کا بدلہ چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ کے ہزاروں کارکنان اس وقت اسلام آباد کی سڑکوں پر موجود ہیں ہم غیر آئینی حکومت کو کسی بھی طور قبول نہیں کرتے یہ جنگ ہم جیت کر واپس لوٹیں گے۔ لیگی رہنماؤں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں لہذا ہمارے کارکنان پر درج کیا گیا مقدمہ خارج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :