گلو اور پومی بٹ کے بعد مسلم لیگ نواز کیلئے ایک اور شرمندگی کا سبب۔۔۔ بلو بٹ!!!

بدھ 20 اگست 2014 18:50

گلو اور پومی بٹ کے بعد مسلم لیگ نواز کیلئے ایک اور شرمندگی کا سبب۔۔۔ ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) لاہور میں ادارہ منہاج القرآن پر گلو بٹ نے گاڑیاں توڑیں، گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے قافلے پر مبینہ حملے میں ملوث شخص پومی بٹ نکلا تو ملتان میں بھی ایک بٹ نے شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کردیا، ںجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان کے بلو بٹ نے کھلے عام پی ٹی آئی رہنماؤں کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور پارلیمنٹ ہاؤس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو 10 منٹ میں مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی کے گھر مسمار کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مخدوم جاوید ہاشمی اور مخدوم شاہ محمود قریشی کو لوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ملتان کی سیاست اور پاکستان کے تشخص کو بدنام کردیا ہے، آج پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف لوگوں کی آنکھوں میں خون دیکھا۔

متعلقہ عنوان :