آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات

بدھ 20 اگست 2014 18:41

آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 20اگست 2014) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی آج اہم ملاقات ہوئی، جس میں آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان موجودہ ملکی حالات پر تفصیلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے وزیر اعلیٰ پر زور دیا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہم اور مذاکرات کے ساتھ حل کیا جائے، طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ یاد رہے کہ اس ملاقات میں شہباز شریف کے ساتھ کوئی اور موجود نہ تھا، سابقہ تمام ملاقاتوں میں وزیر داخلہ ہمیشہ شریک رہے ہیں۔