پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں کارکنوں کاشاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر دھرنا،

مشتعل کارکنوں کی شاہ محمود قریشی کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش

بدھ 20 اگست 2014 18:39

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر دھرنا دیا ، کارکنوں کی قیادت مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر بلال بٹ ایڈووکیٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری اطہر ممتاز شیخ ،شاہد مختار لودھی اور دیگر رہنماؤں نے کی اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن شدید مشتعل تھے انہوں نے عمران خان ، جاوید ہاشمی ، شاہ محممود قریشی اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ایک موقع پر ان مشتعل کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کے گھر پر پتھراؤ کردیا اور لاٹھیوں سے حملہ کیا ب عد ازاں پولیس حکام بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس کے بعد کارکن ریلی کی شکل میں وہاں سے چلے گئے اور دولت گیٹ ملتان چوک میں دھرنا دیکر بیٹھ گئے ۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان اسلام آباد میں اپنا دھرنا ختم نہیں کرتے ان کیخلاف دھرنا دیئے رکھے گئے اور اگر تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تو تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کے گھروں پر اسی طرح دھاوا بولا جائے گا ۔