محکمہ صحت پنجاب کا صوبہ بھر میں 6 اکتوبر سے 3 روزہ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
بدھ 20 اگست 2014 18:30
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں 6 اکتوبر سے 3 روزہ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تین روزہ پولیو مہم پر سوا 3 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوگی جس سے صوبہ بھر کے 3 کروڑ کے قریب بچوں کو 39 ہزار سے زائد خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائیں گی پنجاب کے دیگر صوبوں سے ملنے والی سرحدوں پر بھی خصوصی کاؤنٹر لگائے جائینگے بالخصوص خیبر پختونخواہ اور سندھ سے آنیوالے تمام مسافر گاڑیوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائینگے تین روزہ پولیو مہم کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی محکمہ صحت کی ان ٹیمون کے ہمراہ ہونگے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 6 اکتوبر سے صوبہ بھر میں 3 روزہ پولیو مہم شروع ہورہی ہے جس کیلئے 39 ہزار سے زائد پولیو ورکر کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈی سی اوز‘ ای ڈی او صحت کو اس تین روزہ پولیو مہم میں اضلاع کی سطح پر پولیو کے قطروں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے اور تمام ٹیموں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹارگٹ کو ہر حال میں مکمل کریں صوبہ بھر کے 3 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے پولیو کے قطرے پلانے کیلئے صوبے کے ساتھ ساتھ اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں ، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز پر بھی پولیو مہم کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.