وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کے سکولوں میں بوگس اخراجات کے بلوں کا نوٹس، 7 روز میں تفصیلات طلب کرلی

بدھ 20 اگست 2014 18:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے سکولوں میں بوگس اخراجات کے بلوں کا نوٹس لیتے ہوئے 7 روز میں تفصیلات طلب کرلی ہیں محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو رپورٹ بھجوائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں بنائے جانیوالی سکول کونسلز نے فرضی اجلاس اور کاغذی کاروائی کرکے سکولوں میں بوگس اخراجات بل نکلوانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز ایجوکیشن کو اپنے اپنے اضلاع کی سکول کونسلز کے بلوں کی مفصل رپورٹ بھجوانے کیلئے 7 یوم کا وقت دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :