ملتان، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈنڈا بردار مشتعل کارکنوں کا شاہ محمود قریشی کے گھر پردھاوا

بدھ 20 اگست 2014 17:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) ملتان میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈنڈا بردار مشتعل کارکنوں کا شاہ محمود قریشی کے گھر پردھاوا ، دروازہ توڑنے کی کوشش ، (ن) لیگ کی ضلعی قیادت اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی کارکنوں کو پیچھے ہٹا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ملتان میں ملک میں جاری لانگ مارچز کے نتیجے میں عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کے اعلان کے بعد (ن) لیگ یوتھ ونگ ملتان کے مشتعل کارکنوں ڈنڈوں سے لیس ہوکر شاہ محمود قریشی کے گھر پہنچ گئے دروازہ توڑنے کی کوشش شدید نعرے بازی کی حکومتی ضلعی قیادت اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مشتعل کارکنوں کو پیچھے ہٹایا (ن) لیگ نے کارکنوں کو کسی بھی صورت قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دینے اور پرامن رہنے کی ہدایت