کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ سینکڑوں ایکڑ رقبے تک پھیل گئی

بدھ 20 اگست 2014 17:38

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ رہائشی علاقے تک پھیل گئی، آگ نے سینکڑوں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، کیلی فورنیا کے جنگل میں آٹھ سو ایکڑ رقبے پر لگی آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے ،آگ سے تین گھر جل کر راکھ ہوگئے، حکام نے قریبی علاقے سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے، ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،