چیف الیکشن کمشنر پی سی بی جسٹس (ر) ثائر علی مستعفی ، استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا

بدھ 20 اگست 2014 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) جسٹس ریٹائر سائر علی علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استفعی دے دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائر ثائر علی نے استعفیٰ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بھجوا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات کرانے آئے تھے اور بطور چیف الیکشن کمشنر مزید بورڈ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

جسٹس ریٹائر ثائر علی کو تین ہفتے پہلے وزیراعظم نے پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر اور قائم مقام چیئرمین مقرر کیا تھا اور انہیں ایک ماہ میں انتخابات کرانے کا ٹاسک دیا گیا تھا لیکن جسٹس ریٹائر ثائر علی نے تین ہفتوں میں انتخابات کرا دیئے۔ اب شہریار خان پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین ہیں لیکن بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ جسٹس ریٹائر ثائر علی چیف الیکشن کمشنر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔