Live Updates

پاکستان تحریک انصاف حکومت کیساتھ چھ مطالبات پر مذاکرات کیلئے آمادہ ہوگئی

بدھ 20 اگست 2014 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف حکومت کیساتھ چھ مطالبات پر مذاکرات کیلئے آمادہ ہوگئی‘ مذاکرات شروع ہوئے تو کور کمیٹی کے چھ مطالبات حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں مذاکرات سے انکاری نہیں‘ کل بھی مذاکرات کیلئے تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔

بدقسمتی سے حکومت نے آج تک ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مذاکرات شروع ہوئے تو مطالبات سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور کچھ نمائندے ایسی صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن جہاں بیٹھے ہیں وہیں بیٹھے رہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ مشتعل نہ ہوں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات