اسمبلی کا اجلاس معمول سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا

بدھ 20 اگست 2014 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) قومی اسمبلی کا اجلاس انقلاب و لانگ مارچ کے مظاہرین کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باعث دیر سے شروع ہوا ۔ اسمبلی کا اجلاس معمول کی نسبت ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جبکہ اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس تک قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس معمول کی کی نسبت ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں تاخیر کی بڑی وجہ انقلاب و لانگ مارچ کے وہ مظاہرین تھے جو پارلیمنٹ ہاؤس ، پارلیمنٹ لاجز اور شاہراہ دستور پر دھرنا دیئے بیٹھے تھے ۔ مظاہرین کے باعث پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس تک اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے اراکین اسمبلی شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :