نواز شریف 12بجکر 40منٹ پر اسمبلی آئے،ارکان کا کھڑے ہوکرخیرمقدم

بدھ 20 اگست 2014 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 12بج کر 40منٹ پر اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایوان میں داخل ہوئے ۔ اراکین اسمبلی اور حکومتی وزراء نے وزیراعظم کا کھڑے ہوکر استقبال کیا جبکہ وزیراعظم نے تمام اپوزیشن رہنماؤں سے مصافحہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بارہ بج کر چالیس منٹ پر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں پہنچے وزیراعظم کو ایوان میں آمد پر حکمران جماعت سمیت تمام اراکین اسمبلی نے خوش آمدید کہا اور حکومتی وزراء نے ان کا کھڑے ہوکر استقبال کیا ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں سے الگ الگ مصافحہ بھی کیا اور اس کے بعد اپنی نشست پر جا کر بیٹھ گئے

متعلقہ عنوان :