لانگ مارچ والوں نے آئین و قانون کو پاؤں تلے روندنے کی کوشش کی ہے ،فضل الرحمان

بدھ 20 اگست 2014 17:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) و چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انقلاب کا لانگ مارچ کرنے والوں نے آئین اور قانون کو پاؤں تلے روندنے کی کوشش کی ہے ، حکومت لانگ مارچ کرنے والوں کے ساتھ کھلے دل سے مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن وہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، لانگ و انقلاب مارچ کی صورت میں کسی صورت غیر جمہوری اقدامات کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اس امر کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پاررلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون سب پر مقدم ہے اور پاکستان میں ایسا کوئی سیاسی عمل برداشت نہیں کیا جاسکتا جو آئین اور قانون کے منافی ہو انقلاب اور لانگ مارچ کرنے والے روند کر زبردستی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایک منتخب وزیراعظم کو چند ہزار لوگ نہ تو استعفے پر مجبور کرسکتے ہیں اور نہ ہی کروڑوں لوگوں کامینڈیٹ اس طرح کے اقدامات سے چھینا جاسکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے دن سے مذاکرات کیلئے کھلے دل سے کوششیں کر رہی ہے مگر طاہر القادری اور عمران خان ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :