Live Updates

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا دھرنا ختم کرنے کے لیے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا

بدھ 20 اگست 2014 17:03

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا دھرنا ختم کرنے کے لیے دائر درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا دھرنا ختم کرنے کے لیے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔جسٹس شاہد بلال نے محمد اجمل نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کا لانگ مارچ اور دھرنا پاکستان کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش ہے جس سے ملک میں اس وقت انتشار کی سی کیفیت ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ہائی کورٹ ایک کمیشن تشکیل دے جو عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنے کے کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے تاکہ قوم صورتحال سے آگاہ ہو سکے۔ ہائی کورٹ آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا جس کے مطابق درخواست ناقابل سماعت ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ کسی بھی شہری کو پرامن احتجاج سے روکا نہیں جاسکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات