Live Updates

تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات وزیراعظم کے استعفے سے مشروط کردیے

بدھ 20 اگست 2014 16:57

تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات وزیراعظم کے استعفے سے مشروط کردیے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے بالاخر حکومت سے مذاکرات کے لئے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مستعفی ہونے کی صورت میں ہی مذاکرات کئے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی لوگ مذاکرات کرتے ہیں، بامعنی مذاکرات کے لئے ہم کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں لیکن حکومت اور اس کے کچھ نمائندے اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے 6 مطالبات مرتب کئے ہیں، حکومت سے جب بھی مذاکرات ہوئے ان ہی 6 مطالبات پربات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کسی ادارے پر دھاوا بولنے کی پالیسی نہیں، اداروں کا احترام ہر پاکستانی کا فرض ہے، وہ تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں وہ جہاں کہیں بھی ہیں وہیں رہیں اور کسی صورت وزیراعظم ہاؤس میں داخل نہ ہوں۔ اس کے علاوہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے بھی رابطہ کرکے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے کارکنوں کو صبرکی تلقین کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات