طاقت کا مرکز اسلام آباد سے پنڈی منتقل ہوگیا،سراج الحق

بدھ 20 اگست 2014 16:31

طاقت کا مرکز اسلام آباد سے پنڈی منتقل ہوگیا،سراج الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم دھرنوں اور مظاہروں سے حکومت گرانے کی مخالفت کرتے ہیں، ہماری جماعت کسی بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بننے گی۔

(جاری ہے)



میڈیا سے گفت گو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کے لیے ہرغیرآئینی طریقے کی مخالفت کرتے ہیں، طاقت کا مرکز اسلام آباد سے راول پنڈی منتقل ہوگیا ہے۔



امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاستدانوں کی صلح کیلئے کسی تیسرے کا آنا سیاست دانوں کی نالائقی اور شکست ہے، طاقت کے استعمال سے تبدیلی آئی تو نئی روایت پڑ جائے گی، تحریک انصاف کے مطالبات ہمارے بھی مطالبات ہیں لیکن مطالبات تسلیم کرانے کیلئے طریقہ کار کی حمایت نہیں کرتے۔ س

متعلقہ عنوان :