کراچی ، نیشنل ہائی وے پر دھرنا دینے پر مسلم لیگ (ق) کے ڈیڑھ سو سے زائد کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 20 اگست 2014 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) کراچی کے علاقے نیشنل ہائی وے پر پاکستان عوامی تحریک کی حمایت میں دھرنا دینے پر مسلم لیگ ق کے ڈیڑھ سو زائد کارکنان کے خلاف شاہ لطیف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے ڈیڑھ سو زائد کارکنان نے حلیم عادل شیخ کے بھائی نعیم عادل شیخ کی قیادت میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا تھا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا۔ بدھ کی صبح مذکورہ افراد کے خلاف تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں سرکار کی مدعیت میں جلاؤ گھیراؤ اور سڑک بند کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :