Live Updates

پاکستانی عوام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں، عمران خان کی اپیل

بدھ 20 اگست 2014 16:09

پاکستانی عوام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں، عمران خان کی اپیل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج رات ڈی چوک پر آزدی کا جشن منائیں گے چاہتا ہوں کہ پاکستانی عوام تمام رکاوٹیں توڑ کر وفاقی دارالحکومت پہنچ جائے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کاکہنا تھا کہ آج رات ہم اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر آزادی کا جشن منائیں گے، چاہتا ہوں کہ پاکستانی عوام تمام رکاوٹیں توڑ کر یہاں پہنچ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو خبر دار کرتا ہوں کہ ہمارے گرفتار لوگوں کو چھوڑ دے ورنہ ہم انھیں اپنے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے پر سخت سزا دیں گے۔ چند گھنٹے قبل بھی عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ جب نا انصافی قانون بن جائے تو مزاحمت فرض ہو جاتی ہے، گزشتہ روز ہم نے نیا پاکستان بنانے کے لئے بہت بڑا قدم اٹھایا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :