Live Updates

تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار

بدھ 20 اگست 2014 16:09

تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار

پاکستان تحریک انصاف کا 'آزادی مارچ' اور پاکستان عوامی تحریک کا 'انقلاب مارچ' پچھلے ہفتے جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچ گیا تھا جو اب اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ رات اپنے خطاب میں مارچ کے شرکاء سے کہا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف آج شام چار بجے تک مستعفی نہ ہوئے تو وہ وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوجائیں گے۔

جبکہ بدھ کی سہ پہر ایک اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اس بات کا عندیہ دیا کہ ان کی جماعت حکومت کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہو گئی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں 'انقلاب' مارچ بھی اب اسلام آباد کے ریڈ زون میں موجود ہے، اور طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو پارلیمنٹ کے محاصرے کا حکم دے دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات