وزیراعظم باہر نہ آنے پائے,طاہرالقادری کا کارکنوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کے محاصرے کا حکم

بدھ 20 اگست 2014 15:52

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیر اعظم اور اراکین اسمبلی کو اس لیے ایوان میں جانے دیا تاکہ سارے شکار ایک جگہ اکھٹے ہو جائیں،پاکستان کی پارلیمنٹ جعلی ہے۔انقلاب مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور حکومت جعلی اورغیر آئینی ہے ٓآئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

میں حکومت کو مختصر عرصے کی ڈیڈ لائن دے رہا ہوں ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔انھوں نے کہا کہ لوگ یہاں مصائب سے دوچار ہیں ان کو زیادہ دیر تک کنٹرول نہیں کر سکتا۔ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاوٴس، سپریم کورٹ دیگر عمارتیں ہماری اپنی عمارتیں ہیں، انقلاب مارچ کے شرکا ان ریاستی اداروں کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے لیکن وہ لوگ مقدس نہیں جو ان عمارتوں پر قابض ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف سمیت دیگر ارکان کو پارلیمنٹ میں جانے دیا تاکہ سارے شکار یکجا ہوجائیں۔۔میرے حامیوں کو انقلاب کا سفر شروع کیے آج بیس دن ہو گئے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے دونوں مرکزی دروازے بلاک کر دیئے۔انھوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ نہیں بنائے گی۔پاک فوج ہماری ہے ، آپ نے آئین ، قانون ، جمہوریت اور پاک فوج کو زندہ باد کہنا ہے۔

انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پارلیمنٹ کا محاصرہ کر لیں ا اندر جانے والے اراکین باہر نہ آنے پائیں اور باہر والے اندر نہیں جانے چاہئیں.انھوں نے کہا کہ استعفیٰ تک وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے باہر آنے نہیں دیں گے. انہوں نے پارلیمنٹ ہاوٴس سمیت کئی عمارتیں پاک فوج کے حوالے کی ہیں، وہ پاک فوج کے حق میں ہیں، اگر ایسے حالات ہوئے کہ پاک فوج اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن آمنے سامنے آجائیں تو کسی صورت کوئی کارکن ان پر ہاتھ نہ اٹھائے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ پاک فوج اپنی قوم کے جوانوں، بوڑھوں اور خواتین پر گولی نہیں چلائیں گے۔ جواسمبلی کے اندر ہے وہ اندر رہے اور جو باہر ہے وہ باہر رہے۔ جوپارلیمنٹ سے باہر نکلے گا اسے کارکنوں کی لاشوں سے گزرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :