جمہوریت کےحق میں فضل الرحمان کاسڑکوں پرآنےکااعلان

بدھ 20 اگست 2014 15:26

جمہوریت کےحق میں فضل الرحمان کاسڑکوں پرآنےکااعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) وزیراعظم کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت، جمہوریت ڈی ریل ہونے پر مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سخت ترین سیکیورٹی اوراحتجاجی نعروں کی گونج میں ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کو غیرآئینی قراردیا, انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے۔

۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی ایک کال پر کروڑوں لوگ سڑکوں پر نکل سکتے ہیں، آئین کے تحفظ کیلئے پوری پارلیمنٹ متفق ہے۔ کوئی مائی کا لعل جمہوریت اور پارلیمنٹ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

متعلقہ عنوان :