حکومت نے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے

بدھ 20 اگست 2014 14:49

حکومت نے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے حکومت اور ملکی صورت حال کیلئے نہایت اہم ہیں, انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک منتخب وزیراعظم ہیں جو کسی صورت مستعفیٰ نہیں ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے، ایوان اور تمام جماعتوں نےآج وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

خواجہ نے آئندہ کے 48 گھنٹے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 48گھنٹےاہم ہیں،امید ہےتمام مسائل کا حل نکل آئےگا۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی،جمہوریت کےتحفظ کیلئےتمام جماعتیں اکٹھی ہیں، غلط روایت پرکل کوئی بھی50،ہزارافراد لاکرحکومت تبدیل کرادیگا، وزیراعظم کو غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقے سے نہیں ہٹایا جاسکتا, ۔

(جاری ہے)

استعفوں کی غلط روایت پڑ گئی تو کل کوئی بھی پچاس ہزار افراد لاکر حکومت تبدیل کرادے گا. خدانخواستہ آئین و جمہوریت پامال ہوئی تو ملک کی بقا خطرے میں پڑ جائے گی.

انہوں نے کہا کہ خواتین،بچوں کی وجہ سےصبروبرداشت کامظاہرہ کیا، کوئی اسے ہماری کمزوری نہ سمجھے، حکومت کےضبط و تحمل کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔