کسی کو آئین اورپارلیمنٹ کی توہین نہیں کرنے دیں گے،شازیہ مری

بدھ 20 اگست 2014 14:24

کسی کو آئین اورپارلیمنٹ کی توہین نہیں کرنے دیں گے،شازیہ مری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ آئین اور پارلیمنٹ کو بے عزت کیا جائے، آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ آئین اور پارلیمنٹ کو بے عزت کیا جائے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شازی مری کا کہنا تھا کہ پارلیمان سب سے بڑی ترجیح ہونی چاہیے ،وزرا پارلیمنٹ میں نہیں آتے اور اپنے اجلاسوں میں مصروف رہتے ہیں، وزیراعظم کےپارلیمنٹ میں آنےسےثابت ہوتاہے وہ ہماری عزت کرتے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں روایات کا جنازہ نکال دیاگیا ،سول نافرمانی سے غریبوں کے پیٹ پر لات ماری جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :