وزیر اعظم کا سابق صدر زرداری کو ٹیلیفون ‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 20 اگست 2014 14:20

وزیر اعظم کا سابق صدر زرداری کو ٹیلیفون ‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور خصوصی طور پر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے مارچز پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے اور اسمبلی کو تحلیل کرنے کے مطالبے کا بھی جائزہ لیاگیا۔