حکومت نے شرکاء کو پرامن طریقے سے پارلیمنٹ کے سامنے آنے کی اجازت دیکر احسن قدم اٹھایا ‘ خورشید شاہ

بدھ 20 اگست 2014 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے لانگ مارچ کے شرکاء کو پرامن طریقے سے پارلیمنٹ کے سامنے آنے کی اجازت دیکر احسن قدم اٹھایا ‘ معاملہ بالآخر مذاکرات کے ذریعہ ہی حل ہو گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت 4 نشستوں کے معاملے پر بروقت پیش رفت کرتی تو شاید یہ نوبت نہ آتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کے بارے میں ان کے بیان کو ذرائع ابلاغ میں بعض اخبارات میں غلط شائع کیا گیا ہے حالانکہ انہوں نے عمران خان کی وعدہ خلافی کے حوالے سے وزیر داخلہ کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت نہیں گیا بات چیت ہو سکتی ہے، پارلیمنٹ کے سامنے آنے والے لوگ اتنے غیر ذمہ دار نہیں کہ وہ قومی اداروں اور عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :