آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکاء کو شاہراہ دستورپر شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 20 اگست 2014 13:32

آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکاء کو شاہراہ دستورپر شدید مشکلات کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکاء کو شاہراہ دستورپر شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔گزشتہ رات گئے پارلیمان کے سامنے پہنچنے کے بعد تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن چند گھنٹے کی نیند ہی لے پائے کہ سورج کی تپش نے انھیں بیدار ہونے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آبپارہ میں دھرنے کے مقام کے برعکس شاہراہِ دستور پر موجود کارکنوں کو نہ تو رفعِ حاجت کیلئے کوئی مقام دستیاب نہ ہے اور نہ ہی یہاں ان کے ناشتے کا کوئی انتظام کیا گیا ہے جس سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔