رحیم یار خان، ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

بدھ 20 اگست 2014 12:50

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) رحیم یار خان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی‘ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق دہشت گرد رحیم یار خان ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کررہے تھے جس پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

متعلقہ عنوان :