Live Updates

وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات بارے مجھ سے منسوب بیا ن در ست نہیں ،سعد رفیق

بدھ 20 اگست 2014 12:50

وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات بارے مجھ سے منسوب بیا ن در ست نہیں ،سعد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات با رے اپنے ٹویٹر پیغا م کی تردید کر تے ہو ئے کہا میرا کو ئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں اور مجھ سے منسو ب بیا ن در ست نہیں اور نہ ہی ایسا کو ئی بیا ن دیا وا ضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سعد رفیق کے حوالے کہا گیا تھا و زیراعظم ملک کی خاطر عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے اس بات کا فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کسی بھی وقت ملاقات کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ ملکی مفاد کی خاطر کیا گیا ہے خواجہ سعد رفیق کا پیغام ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :