پشاور، تباہی پھیلانے کامنصوبہ نا کام ، 10کلوو زنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا گیا

بدھ 20 اگست 2014 12:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پشاور پولیس نے تباہی پھیلانے کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے 10کلوو زنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شرپسندوں نے تھانہ چمکنی کی حدود میں شاہ پور چوکی کے قریب بم نصب کیاتھا۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق دس کلو گرام بارودی مواد ایک پریشر ککر میں نصب تھا، جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی۔ اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

متعلقہ عنوان :