خواجہ سعد رفیق نے نواز عمران ملاقات سےمتعلق ٹوئٹ کی تردید کردی

بدھ 20 اگست 2014 12:08

خواجہ سعد رفیق نے نواز عمران ملاقات سےمتعلق ٹوئٹ کی تردید کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات با رے اپنے ٹویٹر پیغا م کی تردید کر تے ہو ئے کہا میرا کو ئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں اور مجھ سے منسو ب بیا ن در ست نہیں اور نہ ہی ایسا کو ئی بیا ن دیا وا ضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سعد رفیق کے حوالے کہا گیا تھا و زیراعظم ملک کی خاطر عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے اس بات کا فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کسی بھی وقت ملاقات کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ ملکی مفاد کی خاطر کیا گیا ہے خواجہ سعد رفیق کا پیغام ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے

متعلقہ عنوان :