صیہونی درندے کی ایک بار پھرغزہ پر بمباری، بچے اور خاتون سمیت 6 فلسطینی شہید

بدھ 20 اگست 2014 11:38

صیہونی درندے کی ایک بار پھرغزہ پر بمباری، بچے اور خاتون سمیت 6 فلسطینی ..

غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی میں مزید توسیع کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں ایک بار پھر بمباری شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 6 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادار ےکے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 6 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 8 جولائی سے غزہ میں شروع کی جانے والی جارحیت میں اب تک 2050 کے قریب فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 66 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :