Live Updates

سیاسی گرما گرمی،وزیراعظم کا عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ

بدھ 20 اگست 2014 11:33

سیاسی گرما گرمی،وزیراعظم کا عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انھوں نے گورنر پنجاب کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کی نامناسب زبان کے باوجود وزیر اعظم نے ملک کی خاطر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ ہے ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے لیے گورنر پنجاب چودھری سرور کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :